Live Updates

حکمرانوں کی عوام دوست پالیسیوں کے سبب مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اوربے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ، پی ٹی آئی رہنماء

ہفتہ 24 جون 2017 19:52

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں چوہدر ی ادریس احمد چیمہ ، چوہدری اعجازاحمد ورک نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عوام دوست پالیسیوں کے سبب مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اوربے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ، عوام کا معیارزندگی پست اور حکمرانوں کی جائیدادیں بڑھ رہی ہیں ،نواز شریف اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں ،ان کا احتساب قومی بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ ہے ، عوام آئندہ الیکشن میں موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے چیئرمین یوسی بدوکے حاجی جمشید اسلم چیمہ کی طرف سے دیئے گئے دعوت افطارکے موقعہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر توقیرالیاس چیمہ ، تحصیل دار محمد رفیق چشتی ، نادرا انچارج ذیشان سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ان کا مزید کہناتھا کہ اب عوام ان لٹیروں کے اصلی چہرے پہنچا ن چکی ہیں اوران کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے عوام اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دیں ،انہوںنے کہا کہ عمران خاں میاں برادران سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم کا حساب لے کر ہی دم لیں گے، موجودہ حکمرانوں نے کرپشن ،بدعنوانی اورلوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں عوام انہیں آئندہ الیکشن میں بری طرح مسترد کریں گے اور پی ٹی آئی کو اقتدار کے منصب پر بٹھائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات