پارا چنار اور کوئٹہ میں بم دھماکوں نے عید الفطر کی خوشیوں کو گہنا کر رکھ دیا ہی:پاکستان فلاح پارٹی

ہفتہ 24 جون 2017 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پارا چنار اور کوئٹہ میں بم دھماکوں نے عید الفطر کی خوشیوں کو گہنا کر رکھ دیا ہے۔دہشت گردی کے ظلم کا شکار پاکستانی عوام کلبہوشن یادو اور اُس کے سہولت کاروں کی فوری طور پر پھانسی چاہتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی رہنمائوں قاضی عتیق الرحمان، امانت زیب، سید راشد گردیزی،حبیب اللہ صدیقی،کاشف رضا، عمران احمد، احمدو قار مدنی اور صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ا یڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔

پاکستان فلاح پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت سو فی صد ملوث ہے ۔ اِس لیے بھارت ، افغانستان اور ایران بارڈر پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ عید الفطر سے پہلے پاکستانیوں کو لہو میں نہلا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فلاح پارٹی اِن بزدلانہ کاروئیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ کلبہوشن کو فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے۔

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلمانوں نے اٹھارہ سو ستاون سے لے کر انیس سوسنتالیس تک کا دور جن مشکلات سے گزارہ اُس کے صلے کے طور پر اللہ پاک نے حضرتِ قائد اعظم ؒ ،حضرت اقبالؒ اور مشائخ عظامؒ کی کوششوں سے عظیم ملک عطا کیا۔پاکستان کے وجود کو پارہ پارہ کرنے کے لیے ہندوستان روزاول سے سازشیں کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :