چینی وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 24 جون 2017 19:52

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ہفتہ کے روز چینی وزیر خارجہ کی آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پر استقبال کیا اور مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی وزیر خارجہ کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں عشائیہ د یا ۔ چینی وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے میں پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور بداعتمادی کی صورتحال کو کم کرنے اور افغانستان مین امن کے قیام کیلئے امریکہ کے بغیر امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :