سانحہ پاراچنار وکوئٹہ قابل مذمت اورافسوسناک ہی:ڈاکٹرراغب نعیمی

قیام امن ا ورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ریاست کوسخت فیصلے کرناہوں گے،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

ہفتہ 24 جون 2017 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) سانحہ پاراچنار وکوئٹہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے ،قیام امن ا ورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ریاست کوسخت فیصلے کرناہوں گے۔اسلام اخوت و بھائی چارے ،محبت و الفت اوررواری کادین ہے۔اسلام کی حقیقی پیروکاردنیا میں امن کا پرچارکرنے میں مصروف عمل ہیں۔مدارس کاشدت پسندی کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ جامعہ نعیمیہ میں علماء کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان سمیت اسلامی دنیامیںایک عالمی سازش کے تحت فرقہ وارانہ سوچ کوپروان چڑھا جارہاہے۔مسلم سکالر زتعمیری سوچ کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دہشتگرد اسلام کے چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں ۔جہاد کے نام پرفساد اورفرقہ پرستی کی بنیادپرانسانیت کاقتل عام اسلام کے تعلیما ت کے منافی ہے۔دینی جماعتیں اورناظمین مدارس اہل سنت ملکی سلامتی کے تحفظ اوردیرپا امن کے قیام کے لئے حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اسلام کے سربلندی اور وطن عز یز کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے۔