فیصل مسجد اسلام آباد انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے مسجد کو تفریحی مقام بنانا اسلام دشمنی کے مترادف ہے، منظور عباسی

نااہل انتظامیہ قہر خداوندی کو دعوت دی ہے،حکومت غفلت کی مرتکب ذمہ دارن کو سخت سزا دے ،شعائر اسلام کے خلاف کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دیں گے، بیان

ہفتہ 24 جون 2017 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء)انجمن طلباء اسلام کشمیر کے ناظم اختثام منظور عباسی نے کہا ہے کہ فیصل مسجد اسلام آباد انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے مسجد کو تفریحی مقام بنانا اسلام دشمنی کے مترادف ہے ۔نااہل انتظامیہ قہر خداوندی کو دعوت دی ہے ۔حکومت غفلت کی مرتکب ذمہ دارن کو سخت سزا دے ،شعائر اسلام کے خلاف کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

اختثام منظور عباسی نے کہا کہ مسجد میں سٹال اور کنٹین کی ا جازات دینا اسلام کے خلاف گہری سازش ہے ۔عقل کے اندھے اداروں کے سربراہان کو مسجد کا تقدس پامال ہوتا کیوں نظر نہیں آتا ۔مسجد کو پکنک پوائنٹ میں بدلنے والوں کے خلاف کاروائی ناگزیز ہو چکی ہے ۔سعودی عرب کی طرف سے تحفے میں ملنے والی اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد انتظامیہ مخصوس ایجنڈے پر گامزن ہے ۔سرکاری سطح پر منظم انداز میں فیصل مسجد کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ نااہل انتظامیہ کو ہٹا کر کوئی فرض شناس انتظامیہ تعینات کی جائے ۔۔۔