وزیراعظم نواز شریف مدینہ میں اعتکاف کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے لندن روانہ ہوں گے ،اہلخانہ کے ہمراہ عید الفطر منائینگے

ہفتہ 24 جون 2017 19:35

وزیراعظم نواز شریف مدینہ میں اعتکاف کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے ..
مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف مدینہ میں اعتکاف کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے لندن روانہ ہوں گے وزیراعظم اہلخانہ کے ہمراہ عید الفطر لندن میں منائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مدینہ منورہ میں دس روز کے اعتکاف مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب سے لندن روانہ ہوجائیں گے وزیراعظم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لندن میں ہی عید الفطر منائیں گے۔ عید الفطر کے بعد وزیراعظم لندن میں مقیم اپنے نواسے کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پانچ روز لندن میں گزارنے کے بعد وزیراعظم 30 جون کو وطن واپس آئیں گے۔