لالہ موسیٰ،عید کی آمد کیساتھ ہی چکن اور گوشت فروخت کرنیوالی دکانوں پر غیر معمولی رش

عید پر انواع و اقسام کے کھانے تیار کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد چکن اور گوشت کی خریداری میں مصروف

ہفتہ 24 جون 2017 19:35

لالہ موسیٰ،عید کی آمد کیساتھ ہی چکن اور گوشت فروخت کرنیوالی دکانوں ..
لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عید کی آمد کیساتھ ہی چکن اور گوشت فروخت کرنیوالی دکانوں پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا عید پر انواع و اقسام کے کھانے تیار کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد چکن اور گوشت کی خریداری میں مصروف نظر آئی اسی طرح بازاروں میں بھی دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا لوگوں کی بڑی تعداد جہاں اپنا من پسند گوشت خرید رہی تھی وہیں پر قصاب بھی من پسند ریٹ وصول کرتے نظر آئے جس کی وجہ سے عوام قصابوں کے ہاتھوں لٹتے رہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بازاروں میں کہیں نظر نہ آئے ان کی توجہ عوام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے عید بازار پر مرکوز رہی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے گاہکوں کی جیبوں پر خوب ہاتھ صاف کئے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حکمرانوں کو خوش کرنے کیلئے ٹھنڈے بازار میں مصروف رہے جبکہ غریب عوام دکانداروں کے ہاتھوں لٹتے نظر آئے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی اس کارکردگی کا نوٹس لینے کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :