سبی،رمضان المبارک رحمتون،برکتوں اور مغفرت کا مقدس مہینہ ہے، میر مظفر نذر ابڑو

ہفتہ 24 جون 2017 19:35

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) رمضان المبارک رحمتون،برکتوں اور مغفرت کا مقدس مہینہ ہے،اس ماہ مقدس میں امت محمدی ﷺکوروزئے رکھنا اور عبادات کا حکم دیا گیا،رمضان ایثارو بھائی چارئے کا درس دیتا ہے،رمضان کے بابرکت مہنیے میںہم غریب و نادار افراد کی مدد کرنی چاہیے ،ہمیںماہ رمضان میں مستحق و نادار افراد کو فطرانہ زاکواة دئے کر اسلامی فریضہ ادا کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میر مظفر نذر ابڑونے سبی پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افطار ڈنر میں ڈپٹی جیل سپرنینڈنٹ میرمحمد اکبر ابڑو،سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ میر سلیم گشکوری،سینر نائب صدر ریاض ندیم نیازی ،آفس سیکرٹری میاں محمد یوسف، افضال رضا،جمال انس ،وسیم گشکوری ،اور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء میر مظفر نذر ابڑو نے کہا کہ یوں تو مسلمانوں کے لیے اسلامی سال کا ہر مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا ہوتا ہے لیکن ماہ رمضان سال کا سب سے بڑا رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ہے جس میں عبادات کے درجات سو گناہ بڑھ جاتے ہیں امت مسلمہ پر روزہ رکھنا فرض جبکہ نماز تراویح سنت ہے اور یہ مقدس مہینہ عبادات کا مہینہ ہے جس میں انسان کواپنے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ روزہ ہمیں بھوک ،صبر اور برداشت کا احساس دلاتا ہے جبکہ رمضان المبارک ایثار و قربانی کا بھی مہینہ کہلایا جاتا ہے جس میں ہمیں اپنی خواہشات کو قربان کرنے اور اپنے غریب مسلمان بھائی کی ضروریات پورا کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زاکواة و فطرانہ استحقاق کے مستحق غریب و نادار لوگوں کو دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :