امن و امان کو برقرار رکھنا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ایس ایس پی سبی

ہفتہ 24 جون 2017 20:09

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس ہائی الرٹ ہے اہم شاہراہوں ،بازاروں ،چوکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے شہر میں چوری اورڈکیتی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے اپنے آفس میں ماہ رمضان اور عید کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے اور ہر آنے والے گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور لوگوں پر کڑی نظر یں رکھے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ اندرون شہر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے ہیں جناح روڈ ،لیاقت بازار ،جوہر روڈ ،نشتر روڈ ،چاکرروڈ ،اقبال روڈ،اتم چند روڈ ،گنپت رائے روڈ میں پولیس گشت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے انہوںنے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر بھی سیکیورٹی پلان تشکیل دی گئے ہے تمام عید گاہوں،مساجدوں اور امام بارگاہوں پر پولیس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دینگے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سبی میں امن و امان کی صورتحال صوبے کے دیگر شہروںسے کئی گناہ بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ علاقے کے عوام پولیس کی بہتر کارکردگی سے مطمین ہیں۔

متعلقہ عنوان :