سبی،ممبر قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی کا کوئٹہ کار خودکش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 24 جون 2017 20:09

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ممبر قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کوئٹہ کار خودکش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو بدترین دہشت گردی اور بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں،بے گناہ افراد کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، دہشت گرد کسی رحم کے مستحق نہیں ہیںانہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر پیٹھ پر وار کرکے اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہم بحثیت قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکجا ہیں جس سے ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے انہوںنے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اور شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرکے بلوچستان کے سرزمین کو دہشت گرد وں اور تخریب کاروں سے پاک کیا جائے گا انہو ں نے کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس جوانوںکے لواحقین سے دلی ہمدردری اور دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔