ملتان ، پولیس اورحساس اداروں کاسنٹرل جیل میں آپریشن،قیدیوں کی بیرکوں کی تلاشی ، دیگر علاقوں سی3مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 19:10

ملتان ، پولیس اورحساس اداروں کاسنٹرل جیل میں آپریشن،قیدیوں کی بیرکوں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ملتان میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سنٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران قیدیوں کی بیرکوں کی مکمل تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ملتان پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ صدر اور جلیل آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ اس دوران 250 افراد بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :