مسلم لیگ(ن)کا ویژن پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں ہورہا

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی قیادت میں ملتان کی لیگی خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 19:10

مسلم لیگ(ن)کا ویژن پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے جو مخالفین ..
ْملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کا ویژن پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں ہورہا۔عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کردیا ہے ،ہماری حکومت نے شفافیت،معیاراوررفتار کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں،آئندہ انتخابات میں کارکردگی اور شفافیت کی جیت ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین ملتان کے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرحمزہ شہبازشریف نے لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی پارٹی کیلئے خدمات کوسراہا اور جلد ملتان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ایم این اے حمزہ شہبازشریف کا اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابقہ ادوار لوٹ مار،کرپشن سے لتھڑے ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے شفافیت،رفتاراور معیارکے روشن معیارتعمیرکیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے،دھرنا پارٹیوں کو آئندہ الیکشن میں عوام مکمل طور پر مسترد کردیں گے۔اس موقع پر ممبرمیونسپل کارپوریشن فہمیدہ چوہان،شیخ محمدحسیب ودیگر بھی موجود تھے،