بلاول بھٹو زرداری کا عید کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ متوقع،عیدملن پارٹیوں میں شریک ہوں گے،ذرائع

ہفتہ 24 جون 2017 19:10

بلاول بھٹو زرداری کا عید کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ متوقع،عیدملن ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عید کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے پارٹی عہدیدران اورضلعی تنظیموں کی جانب سے عید ملن پارٹیوں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی گئی ہے جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی کا ان افطار ملن پارٹیوں میں شرکت کاامکان ہے،جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے پارٹی عہدیدران نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے عید کے بعد متوقع دورہ کے سلسلے میں تیا ریاں شروع کردی ہیں۔