کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے تازہ واقعات حکومت کی ناکامی ہی: صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 24 جون 2017 18:17

کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے تازہ واقعات حکومت کی ناکامی ہی: ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چلنے والی ہے او ر کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ الیکشن سے پہلے مکمل صفائی ہو گی۔ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے تازہ واقعات حکومت کی ناکامی ہے۔

حکومتی درباری جے آئی ٹی کو خوف زدہ نہیں کرسکے۔ ظلم اور لوٹ کھسوٹ کا نظام اب مزید نہیں چل سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزاد ہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کوئٹہ اور پارا چنار کے تازہ سانحات کے پیش نظر سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان عید سادگی سے منائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی پارٹی نہیں مافیا بن چکی ہے۔ ماضی اور حال کے حکمرانوں نے پاکستان کو اے ٹی ایم مشین سمجھ کر بے دردی سے لُوٹا ہے۔ پوری قوم کی نظریں جے آئی ٹی پر لگی ہو ئی ہیں۔ کرپٹ حکمرانو ں کی مخالفت جمہوریت نہیں بلکہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قوم کرپٹ حکومت کے خاتمے کا جشن منانے کی تیاریاں کرے۔پی پی پی کے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے والی عدلیہ ن لیگ کے وزیر اعظم کو کیوں نااہل قرار نہیں دے سکتی۔

متعلقہ عنوان :