پاکستان دشمن قوتیں استعماری ایجنڈا کی مدد کے لیے دہشتگردی کرا رہی ہیں: لیاقت بلوچ

ہفتہ 24 جون 2017 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے جامعہ مسجد فاطمہ الزہرا گلبرگ اور گوپال نگر میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

انہوں نے کہاہے کہ دہشتگردی کی نئی لہر اور واقعات باعث تشویش ہیں ۔ پاکستان دشمن قوتیں استعماری ایجنڈا کی مدد کے لیے دہشتگردی کرا رہی ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمہ میں کامیاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ۷۲ رمضان المبارک کو کلمہ و قرآن کے نفاذ کی بنیاد پر تحریک پاکستان کے نتیجہ میں اللہ نے آزادی عطا کی ۔

(جاری ہے)

غلبہ دین ، نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کا ضامن ہے ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی فلسطینیوں اور کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے ۔ جب تک یہ مسئلے حل نہیں کیے جاتے ، عالمی امن قائم نہیں ہوگا اور اسرائیل کی سرپرست قوتیں عالم اسلام کو تقسیم کرنے کا شیطانی کھیل جاری رکھیں گی ۔ قبلہ اول کی بازیابی کے لیے عالم اسلام متحد ہو جائے ۔ اتحاد امت درد مشترک اور قدر مشترک کا جذبہ ہی نجات کی راہ ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایم این اے جمشید دستی کی عدالت سے ضمانت کے باوجود دوبارہ گرفتاری آمرانہ ، فسطائی اقدام ہے ۔ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور انتقامی کاروائی بند کرے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی سے ٹریفک پولیس اہلکار کی ہلاکت بڑا المیہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :