ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے سکالر عطاء الرحمن نے اسلامک سٹڈیز میں ایم فل ڈگری حاصل کر لی

ہفتہ 24 جون 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور سے اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ریسرچ سکالر عطاء الرحمن نے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ ٓف اسلامک و پاکستان سٹڈیز ڈاکٹر سید نعیم بادشاہ بخاری کی نگرانی میں ایم فل کر لیا۔

(جاری ہے)

ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "قاضی ثناء اللہ پانی پتی ؒ کی تفسیر مظہری سے سورة الاحزاب کا سلیس اردو ترجمہ اور تخریج و تحقیق" تھا۔ سکالر نے منعقدہ امتحانی نشست میں ایکسٹرنل ممتحن کے سامنے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ۔ ممتحن نے تحقیقی کام کو سراہا۔علاوہ ازیں سکا لراپنے ڈیپارٹمنٹ کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر بھی ہیں ۔ سکالر نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤںاور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قراردیا۔

متعلقہ عنوان :