عید الفطر کی آمد کے باعث ہسپتالوں سے مریضوں کو چھٹیاں دیدی

ہفتہ 24 جون 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عید الفطر کی آمد کے باعث ہسپتالوں سے مریضوں کو چھٹیاں دیدی گئی ہیں اور بیشتر مریض اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو گئے ہیں تاہم سیریز مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں دور دراز سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کردیاگیا پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز سنسان ہو گئے ہیں اور زیادہ ترمریض کودوبارہ عید الفطرکے بعد داخل کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کی آمد کے باعث پشاور کے پرائیویٹ ہسپتال بھی ویران ہو گئے ہیں ڈبگری گارڈن سمیت دیگر میڈیکل پلازوں سے ڈاکٹرز بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جس کے باعث دور دراز سے تعلق رکھنے والے تاجر بھی اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو نا شروع ہو گئے ہیں

متعلقہ عنوان :