صوبے کے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات اپنے اپنے آبائی اضلاع میں عیدالفطر منائینگے

ہفتہ 24 جون 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء)صوبے کے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات اپنے اپنے آبائی اضلاع میں عیدالفطر منائینگے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا پشاور میں ،قومی وطن پارٹی کے رہنماء آفتاب احمد خان شیرپائو چارسدہ میں،جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں ، وفاقی وزیر اکرم خان درانی بنوں میں ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق لاہور میں ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوہستان میں عید الفطرمنائینگے جبکہ نیب ، انٹی کرپشن ، صوبائی احتساب کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے درجنوں ملزمان جیلوں میںعید منائینگے ۔