کوئٹہ خود کش دھماکہ میںشہید پولیس اہلکار عبد الغنی صبرانی آبائی قبرستان گائوں خجک میں سپرد خاک

ہفتہ 24 جون 2017 19:08

سبی۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) کوئٹہ خود کش دھماکہ میںشہید پولیس اہلکار عبد الغنی صبرانی کو آبائی قبرستان گائوں خجک میں سپرد خاک کردیا گیا ،نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو زآئی جی آفس کے قریب کار خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایک شہید اہلکار عبد الغنی صبرانی جس کا تعلق سبی کے علاقے گائو ں خجک سے تھا شہید کی میت جب گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیااور ہر آنکھ آشکبار تھی، شہید کو آبائی قبرستان گائوں خجک میںسینکڑوں سوگوارں کی موجودگی میں آہ اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں ضلعی آفیسران ،بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے،معتبرین اور علاقہ معززین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شہیدعبد الغنی صبرانی کی فاتحہ خوانی ان کے آبائی گائو ں خجک میں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :