عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے لوگوں کی اپنے آبائی علاقوں میں روانگی شروع

ہفتہ 24 جون 2017 19:08

کوئٹہ۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے ملک کے دور دراز علاقوں کے افراد کی اپنے آبائی علاقوں میں روانگی شروع ہو گئی ہے۔ بسوں اڈوں پر پردیسوں کا غیر معمولی رش بڑھ چکا ہے۔ جس کے ساتھ ہی نجی ٹرانسپورٹوں نے اورلوڈنگ کے ساتھ ساتھ کرائیوں میں از خود اضافہ بھی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث ٹرانسپورٹوںاور مسافروں کے درمیان جھگڑوں کے واقعات بھی رونما ہو گئے ہیں۔مسافروں نے بتایا ہے کہ ہر روٹ کے کرایہ میں دس سے فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لئے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کردیا ہے ۔کوئٹہ سے پہلی اسپیشل ٹرین نو سو مسافروں کو لے کرروالپنڈی کے لئے روانہ ہوئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان ریلوے نے حسب معمول رواں سال بھی خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :