بلوچستان میں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری، ایف سی اور حساس ادارے کی ڈیرہ بگٹی،کاہان اور پشین میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد، دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار کردئیے گئے ،ایف سی ترجمان

ہفتہ 24 جون 2017 19:08

کوئٹہ۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) بلوچستان میں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ایف سی اور حساس ادارے کی ڈیرہ بگٹی،کاہان اور پشین میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد، دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار کردئیے گئے ایف سی ترجمان مطابق ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 کیمپ مسمار کر دیئے گئے جبکہ, 2 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک دوسری کارروائی کے دوران پشین کے علاقے حرمزئی سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سنگین نوعیت کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :