امریکہ کی کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

ہفتہ 24 جون 2017 18:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) امریکہ نے کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے جن میں معصوم شہری اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ہفتہ کو یہاں موصول ہونے والے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں اور انکے اہل خانہ سے گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت اور اپنے دیگر شراکتداروں کے ساتھ مل کر دنیا سے دہشتگردی کے خاتمہ کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :