ناروووال میں لاہور روڈ پربس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،دو افراد جاں بحق

ہفتہ 24 جون 2017 18:41

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ناروووال میں لاہور روڈ پربس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ محلہ محمد پورہ کے رہائشی عبدالقیوم اور محمد آصف موٹر سائیکل پر سوار نیو نارووال لاہور روڈ پر بدوملہی سے نارووال کی طرف آرہے تھے۔

(جاری ہے)

جب وہ حاجی والا گائوں پہنچے تو سامنے سے آنے والی بس جو کہ نارووال سے لاہور جا رہی تھی سے ٹکرا گئے ۔

حادثے کے نتیجہ میں عبدالقیوم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ جب کہ محمد آصف کے شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122ایمبولینس کے ذریعے DHQہسپتال نارووال پہنچایا گیا ۔ لیکن شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد آصف بھی خالق حقیقی سے جا ملا۔ دونوں کی موت کی خبر سن کر گھروں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی

متعلقہ عنوان :