شیخوپورہ،گردونواح میں مختلف ٹریفک حادثات میں بیوی جان بحق ،خاتون سمیت2افراد شدید زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 18:41

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میںبیوی جان بحق خاتون سمیت2افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتالوںمیں منتقل کردیا گیا ہے ،سرگودھا روڈ کیو بی لنک نہر کے قریب تیزر فتار آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میںبیوی جان بحق شوہر شدید زخمی ہوگیا ،بتایا گیا ہے کہ محنت کش پپو اپنی بیوی کے ہمراہ عید کی شاپنگ کرنے کے لیے بازار آرہاتھا کہ بے قابو آئل ٹینکر سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ پپو شدید زخمی ہوگیا جسکو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے متعلقہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا ہے جسکی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے،شرقپور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اوررکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں1نامعلوم خاتون شدید زخمی ہوگئی ٹریفک حادثہ کی اطلاع پر ریسکیواہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :