شیخوپورہ،گردونواح میں ڈاکوئوں کی عیدی مہم تیز ہوگئی ، 3مسلح ڈاکوئوں نے تاجر سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ،نقدی اورموبائل فون چھین لیا

ہفتہ 24 جون 2017 18:41

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) گردونواح میں ڈاکوئوں کی عیدی مہم تیز ہوگئی شہریوں سے مال وزرلوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ،پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوکررہ گئی ،تھانہ مانانوالہ کے علاقہ مہمونوالی بس سٹاپ کے قریب3مسلح ڈاکوئوں نے چیت سنگھ کے رہایشی تاجر سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ،نقدی اورموبائل فون چھین لیا ،بتایا گیا ہے کہ تاجر نعیم رشید اپنی موٹر سائیکل نمبری4948ایف ڈی ایل پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ مہمونوالی بس سٹاپ کے قریب 3 ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نو پر اسکی موٹر سائیکل ،قیمتی موبائل فون اور7ہزار روپے کے کرنسی نوٹ چھین کر فرار ہوگئے ،خانقاہ ڈوگراں کمیٹی بازار کے قریب سے نامعلوم چوروں نے نعیم آباد کے رہایشی خالد مسیح کی موٹر سائیکل نمبری3931ایس اے ایچ چرالی،اسی تھانہ کی حدود جیون ہوٹل کے قریب سے نامعلوم چوروں نے نوجوان عبدالمجید سکنہ حافظ آباد کی موٹر سائیکل نمبری9030ایل ای ایم اس وقت چرالی جب وہ افطاری کے لیے ہوٹل سے روٹیاں لینے کے لیے آیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :