شیخوپورہ، بدوپلی سیم نالہ سے نامعلوم خاتون کی تعفن زدہ نعش برآمد

ہفتہ 24 جون 2017 18:41

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ بدوپلی سیم نالہ سے نامعلوم خاتون کی تعفن زدہ نعش برآمد ،بتایا گیا ہے کہ پولیس فیکٹری ایریا کو اطلاع ملی کہ مقامی آباد سے گزرنے والے سیم نالہ بدوپلی سے بہت بدبو آرہی ہے جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فیکٹری ایریا بدوپلی سیم نالہ پہنچ گئی جہاں پر ایک پھولی نعش دیکھ کر پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کو سیم نالہ سے باہر نکال لیا جس کی عمر کے حوالہ سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 26سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش ہے جس کے جسم پر بظاہر کوئی نشان نہ موجود ہے جسکی ہلاکت کے حوالہ سے قبل ازوقت ہے کہ اسکا قتل کیا ہے یا پھر کوئی اور واقعہ رونماء ہوا ہے پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا ہے ۔