دریاخان،پردیسیوں کی گھروں کو واپسی بس اڈوں پرعوام کا رش بڑھ گیا، ٹرانسپورٹ منہ مانگے کرایہ وصول کرنے پر مسافر پریشان

ہفتہ 24 جون 2017 18:41

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پردیسیوں کی گھروں کو واپسی ویگنوں، بس اڈوں پر رش بڑھ گیا کرائے دگنے وصول کیے جا رہے ہیں حکومت پنجاب کے احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے مسافر ٹرانسپورٹ پر چھتوں پر بیٹھ کر مسافر عید کیلئے گھر آنے پر مجبور جبکہ پردیسیوں کی گھروں کی واپسی پر علاقہ کی رونق میں مزید اضافہ کئی برسوں بعد گھروں کو عید کیلئے لوٹ رہے ہیں جن کیلئے عرصہ سے اہل خانہ آمد کے منتظر تھے عید کیلئے گھر آنے والے پردیسیوں نے میڈیا سے کہاہے کہ بیرون شہر ویگن اڈوں پر ٹرانسپورٹ عملہ غنڈہ گردی اور من مرضی کے کرائے وصول کر رہا ہے مجبوری پر ان کے منہ مانگے کرائے دئیے جا رہے ہیں جبکہ بڑے شہروں کے ویگن اڈوں پر موجود عملہ حکومتی ہدایت پر کرائے ناموں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکے بیٹھا ہے اور وہاں تعینات سرکاری عملہ بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے

متعلقہ عنوان :