دریاخان، مسافر ویگن الٹ گئی،8افراد شدید زخمی،2کی حالت تشویشناک

ہفتہ 24 جون 2017 18:41

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) بھکر روڈ پر ٹائر کھلنے سے مسافر ویگن الٹ گئی،8افراد شدید زخمی،2 کی حالت انتہائی تشویشناک ،ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام اباد سے کوٹ سلطان جانے والی مزدوروں کی اسپیشل ویگن بھکر روڑ پر دھب موڑ کے قریب ٹائراڈ کھلنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے باعث ویگن میں سوار آٹھ مزدور شدید زخمی جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے تمام زخمیوں کو 1122ریسکیو نے طبی امداد کے بعد ہسپال منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :