کوہلو ، عید آتے ہی مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ،گرانفروش بھی منہ مانگے دام وصول کرنے لگے

ہفتہ 24 جون 2017 18:38

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) میں عید کے آتے ہی مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا تو وہاں پر گرانفروش دکاندار بھی سرگرم ہوگئے غریب آدمی کے لیئے عید کی خریداری اس مہنگائی میں بہت مشکل ہوگئی کیونکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر بوتل سے باہر آگیا ماہانہ دس سے پندرہ ہزار روپے کمانے والے مزدور اس مہنگائی کے دور میں اپنا پیٹ پال نہیں سکتا تو عید کے لیئے خریداری کیا کرے گابہر حال گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ مارکیٹ میں خوب گہما گہمی دیکھنے کو مل رہا ہے عید کے آتے ہی غیرقانونی طور پر مارکیٹ میں ریڑھی بان اور تھڑے والوں کی بھر مار ہوتی ہے جس سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر کوہلو سے مطالبہ کیاگیا کہ غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں تجاوزات رکھنے والے ریڑھی بان اور تڑھے والوں کے لیئے ایک مخصوص جگہ میں عید بازار قائم کرکے منتقل کیا جائے تاکہ روزے کے حالت میں عید کی خریداری کرنے والے شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئے ۔

متعلقہ عنوان :