سردار محمد عمر کی سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملہ کرنے کی شدید مذمت

گھروں پر حملہ کرنا اچھی روایت نہیں ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، دہشت گرد اس طر ح ملک میں دہشت گردی پھیلا کر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بیان

ہفتہ 24 جون 2017 18:38

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) سابق وفاقی وزیر اورپی پی پی کے مرکزی رہنما سردار محمد عمر نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،گزشتہ ہفتے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اس طر ح گھروں پر حملہ کرنا اچھی روایت نہیں ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انکا مذید کہنا تھا گزشتہ روز کوئٹہ اور پارہ چنار کے دھماکوں کی بھی مذمت کرتے ہیں انکا کہنا تھا دہشت گرد اس طر ح ہمارے ملک میں دہشت گردی پھیلا کر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہیں ہم حالیہ اس دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہید ہونے والے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ ہمارا اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا گوہ ہے انکا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کی دہشتگردی کا بھر پور مذمت کرتے ہیں اسطرح ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنے والے دہشت گردوںکو پکڑ کیفر کردار تک پہنچائے ۔

متعلقہ عنوان :