سردار مینگل پر حملہ بلوچستان کی روایات پر حملہ ہے اس سگین جرم میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

صدربلوچستان نیشنل پارٹی آڑینجی میر سکندر غازی مینگل کا مشترکہ بیان

ہفتہ 24 جون 2017 18:38

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی آڑینجی کے صدر میر سکندر غازی مینگل ،سنیئر نائب صدر کامریڈ عبدالستار بزنجو،امان اللہ ابابکی رحمت اللہ ،الہی بخش ،ثناء اللہ مینگل سمیر دیگر کابینہ نے کوٹ مینگل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سردار مینگل کے کوٹ پر حملہ بلوچستان کے روایات پر حملہ ہے اس سگین جرم میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک سیاسی جمہوری و پارلیمانی پارٹی ہے کہ ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، جان بوجھ کر جمہوری جدوجہد سے دھکیل کر زبردستی مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہماری پارٹی سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے لوگوں کو خوشحال رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ حملہ ایک قبائلی سردار کے گھر پر حملہ نہیں بلکہ ایک قومی پارٹی پر حملہ ہوا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حرکتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی این پی جموری راستے سے ہٹانے کی سازش ہورہی ہیں لیکن بی این پی اسطرح کے حملوں سے آج خوفزدہ ہے نہ پہلے کبھی ہوا تھا بلوچ قوم پر ہونے والی ظلم پر ہماری پارٹی نے جو ثابت قدمی سے آواز بلندکی ہے وہ بلوچستان کے رہنے والوں کے دلوں میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ امن امان کے معاملے پر اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن سرکار بابا غائب ہیں اور کہیں پر نظر نہیں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتا ر کیا جائے اور حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی اپنا کام فوری شروع کریں امید ہے کہ یہ جے آئی ٹی ملک کے دیگر کمیٹیوں کی طرح نہیں ہوگی اگر جے آئی ٹی نے سست روی سے کام لیاتو بی این پی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی احتجاج ہمارا جموری حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :