مولانا دین محمد سمالانی کی سردار اختر جان مینگل گھرپر حملے کی شدید مذمت،یہ پوری بلوچ قوم پر حملہ ہے

ملزمان نے مذہبی وبلوچی روایات کو روندکر اپنے لییمعاشرے میں صرف نفرت پیدا کی ہے،دیگرکے ہمراہ مشترکہ بیان

ہفتہ 24 جون 2017 18:38

وڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) گریشہ و حب کے ممتاز عالم دین مولانا دین محمد سمالانی،ٹکری کریم داد سمالانی سمیت سمالانی قبیلہ دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملہ پورے بلوچ قوم پر حملہ ہے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس حملے میں ملزمان نے مذہبی اور بلوچی روایات کو روندکر اپنے لیئے معاشرے میں صرف نفرت پیدا کیا ہے سردار عطاء اللہ خان مینگل اور ان خاندان کی بلوچستان کیلئے قربنیاں کسی ڈھکی چھپی نہیں اس حملے کو ہم بلوچستان کے قومی سیاست و قبائلی رسم رواج پر حملہ سمجھتے ہیں اس حملے سے ثابت ہوا ہے کہ سردار اور ان کے خاندان کو جموری جدوجہدسے روکنے کی ایک گہری سازش ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ چادرچاردیواری کی پامالی بلوچستان کے روایات کے بر عکس ہے واقعہ بلوچستان حکومت و وفاقی حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ یہاں پر کسی کی چادر وچاردیواری عزت و مال محفوظ نہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنے گی مگرانصاف ملنا ممکن نہیں بدقسمتی سے یہاں پر آج تک کسی شہری کو انصاف نہیں ملا ہے وڈھ اور یہاں کے حالات کو ایک مرتبہ پھر خراب کرنے سازش ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قبائلی سرداروں اور نوابوں کو چاہیے کہ اس حملے خلاف گرینڈ جرگہ تشکیل دیں کوٹ مینگل ایک قبیلے یاقوم کی کوٹ نہیں مینگل کوٹ نے بلوچستان اور بلوچ قوم کیلئے جو قرنیاں دی ہے اس کا بلوچ کو کے بچے بچے کو احساس ہے .

متعلقہ عنوان :