کوئٹہ خودکش بم دھماکے میںتباہ ہونیوالی مشتبہ گاڑی شہید ہونیوالے ویٹرنر ی ڈاکٹر عبدالرحمن کی نکلی

دھماکہ ہوا اس وقت ان کے والد اپنی گاڑی میں سوار ہوکر کہیں جارہے تھے، بیٹے جمیل الرحمن کا بیان

ہفتہ 24 جون 2017 18:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) آئی جی آفس کوئٹہ کے قریب خودکش بم دھماکے کی جگہ تباہ ہونیوالی مشتبہ گاڑی واقعہ میں شہید ہونیوالے ویٹرنر ی ڈاکٹر عبدالرحمن کی نکلی جو ان کے بیٹے سید جمیل الرحمن کے نام پر رجسٹرڈ ہے ،ڈاکٹرعبدالرحمن کے بیٹے جمیل الرحمن کاکہناہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ان کے والد اپنی گاڑی میں سوار ہوکر کہیں جارہے تھے دھماکے کے نتیجے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی واضح رہے کہ گزشتہ روز تحقیقاتی اداروں کی جانب سے گاڑی نمبر T-4377 کے دھماکے میں استعمال ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :