امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی کا عہدہ ختم کر دیا

ملر رینڈ کارپوریشن میں اپنے عہدے پر واپس جا رہے ہیں جب کہ سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کے بارے میں بھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے عہدے کے ساتھ ساتھ اور کیا کرتے ہیں‘امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 24 جون 2017 18:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی کا عہدہ ختم کر دیا جبکہ خطے میں ہزاروں فوجی دستے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر افسر نے بتایا کہ قائم مقام نمائندہ خصوصی لیورل ملر نے یہ عہدہ جمعہ کے روز چھوڑ دیا اور ان کے متبادل کے لیے اس عہدے پر کسی تقرری کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملر رینڈ کارپوریشن میں اپنے عہدے پر واپس جا رہے ہیں جب کہ سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کے بارے میں بھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے عہدے کے ساتھ ساتھ اور کیا کرتے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اب ملر کی ذمہ داریاں جنوبی اور وسطی ایشیا سے متعلق معاملات کے بیورو میں ہوں گی جب کہ اس بیورو آفس میں بھی تاحال کوئی اسسٹنٹ سیکرٹری تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ امریکی سفارتکار افغانستان اور امریکا کے درمیان نمائندہ خصوصی کا عہد ختم ہونے کو لیڈرشپ کا فقدان قرار دے رہے ہیں جب کہ سینئر امریکی حکام کہا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وسیع پالیسی پر نظر ثانی کا حصہ ہے۔