کوئٹہ بم دھماکے کا ایک اور زخمی جان کی بازی ہار ،جاںبحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 14ہوگی

ہفتہ 24 جون 2017 18:32

کوئٹہ  بم دھماکے کا ایک اور زخمی جان کی بازی ہار ،جاںبحق ہونیوالوں کی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہداء چوک آئی جی آفس کے قریب ہونیوالے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جان کی بازی ہار گیا اس طرح دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 14ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہداء چوک بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص جان محمد زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح دھماکے میں جاںبحق ہونیوالے افراد کی تعداد 14ہوگئی جبکہ دو درجن سے زائد زخمی بھی ہے جن کے علاج معالجے کاکام جاری ہے واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعة الوداع کی صبح شہداء چوک آئی جی پولیس آف کوئٹہ کے قریب چوراہیں پر خودکش بمبار نے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر جاںبحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے بعدازاں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 13ہوگئی تھی جن میں 7پولیس کے جوان بھی شامل تھے ،گزشتہ روز دہشت گردی کے مذکورہ واقعہ میں زخمی ہونیوالا ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔

متعلقہ عنوان :