Live Updates

کیپٹن (ر) صفدر کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،5گھنٹے تک پوچھ گچھ

یہ وزیراعظم نہیں دو قومی نظریے کا احتساب ہورہا ہے ، پانامہ کیس اس نواز شریف کے خلاف ہے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، آج سرے محل والے اور کارگل کے مجرم کو کوئی نہیں پوچھ رہا ، عمران خان خدا کیلئے پاکستان کے خلاف سازشوں سے خود کودور کرو، وزیراعظم کا داماد ہونے کے باوجود آج بھی میرا گھر 10مرلے کا ہے ، میں اپنے والد کا خالص خون نوازشریف کے قدموں میں نچھاور کر رہا ہوں، بات ساری وہی ہے کہ ساری رات قصہ کرتے رہے ہیں صبح پوچھا زلیخا لڑکی ہے کہ لڑکا وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 18:32

کیپٹن (ر) صفدر کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،5گھنٹے تک پوچھ گچھ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) وزیراعظم نوازشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، حسین اور حسن نواز کے بعد وزیراعظم کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ، جے آئی ٹی میں ان سے پانچ گھنٹے تک ان سے سوال وجواب کا سلسلہ جاری رہا ۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ یہ وزیراعظم نوازشریف کا نہیں دو قومی نظریے کا احتساب ہورہا ہے ، پانامہ کیس اس نواز شریف کے خلاف ہے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، جس نے کشکول توڑدیا ، آج سرے محل والے اور کارگل کے مجرم کو کوئی نہیں پوچھ رہا ، عمران خان خدا کیلئے پاکستان کے خلاف سازشوں سے اپنے آپ کودور کرو، وزیراعظم کا داماد ہونے کے باوجود آج بھی میرا گھر 10مرلے کا ہے ، میں اپنے والد کا خالص خون نوازشریف کے قدموں میں نچھاور کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ بات ساری وہی ہے کہ ساری رات قصہ کرتے رہے ہیں صبح پوچھا زلیخا لڑکی ہے کہ لڑکا ،ہم 73کے مقد س آئین کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں ، اصل میں بات یہ ہے کہ یہ پانامہ کیس نوازشریف کے خلاف نہیں بلکہ اس نوازشریف کے خلاف ہے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، اس نوازشریف کے خلاف ہے جس نے کشکول توڑدیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے قائد نے یہیں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ 20کروڑ عوام کی عدالت بھی ہے جو 2018میں ٹھپہ لگا کر نوازشریف کو ایک بار پھر کامیاب کرے گی ، عمران خان خدا کیلئے پاکستان کے خلاف سازشوں سے اپنے آپ کو دور کرو ۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی میں میرے ساتھ سب کا اچھا رویہ تھا ، سوالات باہر سے آرہے تھے وہ سوالات پوچھ رہے تھے میں جوابات دے رہا تھا ۔ آج سرے محل والے سے کوئی نہیں پوچھ رہا ،کارگل کے مجرم سے کوئی نہیں پوچھ رہا ۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں اپنے والد کا خالص خون نوازشریف کے قدموں میں نچھاور کر رہا ہوں ، وزیراعظم کا داماد ہونے کے باوجود بھی آج بھی گھر دس مرلے کا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات