ہائوسنگ کالونی کی مسجد ابراہیم خلیل ڈپٹی کمشنر نے سیل کر دی

ہفتہ 24 جون 2017 18:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کچھی نے 3مرلہ ہائوسنگ کالونی کی مسجد ابراہیم خلیل کو سیل کر دیا ۔ علمانے امن کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3مرلہ ہائوسنگ کالونی کی مسجد ابراہیم خلیل میں کافی عرصہ سے دیو بند کے امام تھے جبکہ بریلوی طبقہ نے مسجد پر قبضہ کی کوشش کی ، امن عامہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے قاری وحید اقبال کو امام مسجد مقرر کر دیا لیکن مسجد انتظامیہ کی رجسٹریشن نہ کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے عید الفطر پر جھگڑا کے خدشہ کے پیش نظر مسجد کو سیل کر دیا۔