ساہیوال عارف والا روڈ بس کنڈیکٹر پر طلباء کا تشدد ، ڈرائیور ںاور کنڈیکٹروں کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

ہفتہ 24 جون 2017 18:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-115ایل کے قریب طلبا کا بس کنڈیکٹر پر تشدد ، ڈرائیور اور کنڈیکٹروں کا روڈ بلاک کرکے احتجاج ۔ واقعات کے مطابق ایک مسافر بس 1733بی آر کے کنڈیکٹر بابر سے طلباء کا بس میں سوار ہونے پر جھگڑا ہوگیا جس پر 20طلباء نے بابر کنڈیکٹر کو تشدد کرکے نڈھال کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بابر کنڈیکٹر کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد بسوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی اور ٹائروں کو آگ لگا کر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس دوران پولیس تھانہ کمیر نے موقعہ پر پہنچ کر تشدد کے ذمہ دار طلباء کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تو ایک گھنٹہ کے بعد مظاہرین نے ٹریفک بحال کر دی۔

متعلقہ عنوان :