ساہیوال ٹریفک پولیس ساہیوال کی عیدی اکھٹا کرنے کے چکر میں چیکنگ ، ٹریفک ایک سے دو ، دو گھنٹے بلاک

ہفتہ 24 جون 2017 18:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عید الفطر کی آمد سے قبل ٹریفک پولیس ساہیوال نے عیدی اکھٹا کرنے کے چکر میں ٹریفک بلاک کر دی ساہیوال قطب شہانہ روڈ پر ٹریفک ایک گھنٹے سے دو ، دو گھنٹے تک وقفہ وقفہ سے بلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس ساہیوال نے عید الفطر پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے اپنی تمام توانائیاں عیدی اکھٹا کرنے پر سرف کر ر ہی ہے ، ساہیوال فیصل آباد روڈ براہستہ قطب شانہ راوی پل کے راستہ میں کالج چوک ، کمپری ہنسو چوک میں رات 9بجے سے ناکے لگا کر ٹریفک پولیس چیکنگ شروع کر دیتی ہے ، ٹرکوں کی تین ،تین کلو میٹر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے ٹریفک معطل ہو جاتی ہے ، کاروں اور دوسری گاڑیوں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے رات 9بجے سے صبح 3بجے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عیدی اکھٹا کرنے کے چکر میں بلا جواز چیکنگ بند کی جائے اور ٹریفک پولیس کو ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے حکم دیا جائے۔

کیونکہ اب ٹریفک پولیس خود ٹریفک بلاک کرکے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :