ہڑپہ بائی پاس ٹی سی ایس کی ڈاک گاڑی خراب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، ڈاک مین جاں بحق

ہفتہ 24 جون 2017 18:23

ہڑپہ بائی پاس ٹی سی ایس کی ڈاک گاڑی خراب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، ڈاک مین ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ بائی پاس چک 9-186ایل کے قریب خراب کھڑے ٹرک سے ٹی سی ایس کی ڈاک لانے والی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹی سی ایس کا ڈاک مین عقیل جاں بحق۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق جمعہ کی رات ایک ٹرک نمبر 4890ایل زیڈ آر آم لوڈ کرکے ساہیوال آ رہا تھا کہ ہڑپہ بائی پاس پر ٹرک خراب ہوگیا ، ٹرک سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ کراچی سے ٹی سی ایس کی ڈاک لیکر منی ٹرک 3291جے یو آ رہا تھا کہ ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے خراب ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹی سی ایس کا ملازم ڈاک مین عقیل احمد موقعہ پر ہی جاں بحق ۔ متوفی رحیم یار خاں کا رہنے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :