مسافر نیوی ہسپتال کراچی کی نرس کا اغواء ، گینگ ریپ کی کوشش ، مزاحمت پر گلا دبا دیا، حالت نازک

ہفتہ 24 جون 2017 18:23

مسافر نیوی ہسپتال کراچی کی نرس کا اغواء ، گینگ ریپ کی کوشش ، مزاحمت ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عارف موڑ بائی پاس ڈیو بس سٹینڈ سے کراچی کے نیوی ہسپتال کی نرس فردوس تبسم کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے اغواء کر لیا ، گینگ ریپ کی کوشش میں نرس کو گلا دبا کر بیہوشی کی حالت میں کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے، نرس کو سول ہسپتال ساہیوال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویش ناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حیات آباد چیچہ وطنی کے ایک شہید فوجی محمد اسلم کی بیٹی فردوس تبسم نیوی ہسپتال کراچی میں بطور نرس ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی کہ اسے نرسنگ کالج اسلام آباد کارڈیالوجی کی ٹریننگ کے لیے 3ماہ قبل اسلام آباد بھیجا گیا جہاں وہ ٹریننگ لے رہی تھی کہ عید کی چھٹی پر واپس اسلام آباد سے ڈیو بس کے ذریعے جمعہ کی رات کو 12بجے جب عارف موڑ بائی پاس ساہیوال پر بس سٹینڈ سے اندرونی اڈا چیچہ وطنی بس میں سوار ہونے کے لیے رکشہ میں سوار ہوکر جا رہی تھی تو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے رکشہ سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا رکشہ ڈرائیور اور اسکا ساتھی اسے زبر دستی اٹھا کر چارہ کے کھیت میں لے گئے اور زبر دستی آبرو ریزی کرنے لگے تو لڑکی کے شور مچانے پر ملزموں نے انتہائی بے دردی سے گلا دبادیا اور اسے برہنہ حالت میں بیہوش ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے اس دوران واپڈا کی ایک ٹیم بجلی کی تاروں کی مرمت کے لیے کھیت میں داخل ہوئی تو بچی کو بیہوش پا کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تو اس کے موبائل فون سے اس کے گھر والوں کا سراغ مل گیا ۔

(جاری ہے)

لیڈی ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور مجرمانہ حملے کی تصدیق کر دی ،۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے موقعہ پر پہنچ کر رکشہ قبضہ میں لے لیا تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ، تاہم پولیس نے دیگر تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :