کوئٹہ ، بم دھماکے کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج کر لیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 18:22

کوئٹہ ، بم دھماکے کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج کر لیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر کے قریب ہونیوالے بم دھماکے کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج کر لیا گیا گزشتہ روز گلستان روڈ پر آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خودکش کار بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کینٹ محمد اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ میں قتل اقدام قتل، دہشتگردی اور بارودی مواد رکھنے کی دفعات شامل ہیں یاد رہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت14 افرادشہید جبکہ خاتون بچی اور پولیس اہلکاروں سمیت20 سے زائد زخمی ہو ئے تھے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :