آ ئندہ انتخا بات میں شر یف فیملی کی پہچان پانامہ لیکس ،کرپشن اور لوٹ مار ہو گی: یاسمین راشد

ہفتہ 24 جون 2017 18:20

آ ئندہ انتخا بات میں شر یف فیملی کی پہچان پانامہ لیکس ،کرپشن اور لوٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ آ ئندہ انتخا بات میں شر یف فیملی کی پہچان پانامہ لیکس ،کرپشن اور لوٹ مار ہو گی، ملک و قوم کو لو ٹنے والا شریف خاندان قانون کے شکنجے میں آ چکا ہے ،کر پٹ پانا مہ چور خاندان نے جھوٹ بو لنے اور قوم کوگمراہ کر نے کے لیے وفاقی وزراء کی فوج بھر تی کر رکھی ہے، حکو مت کے در باری وزیر اپنے محکمو ں پر تو جہ دینے کی بجائے چور وزیر اعظم کی چوری کا دفاع کر نے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ شریف اور ان کے حواری جتنے مرضی ہاتھ پائو ں مار لیںقوم ان کی حقیقت جان چکی ہے ، دھاند لی کی پیداوار(ن) لیگ چورو ں اور لیٹرو ں کا ٹو لہ ہے جن کامقصد صر ف ملک اور قوم کی دو لت پر ڈاکہ ڈالنا ہے مو ٹو گینگ اور علی بابا چا لیس چوروںکی ٹیم کر یشن چھپانے کیلئے اکٹھے ہو چکے ہیں مگر اب ان کا بچنا آ سان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ پاناما کیس کے بعد سے نواز شریف اور شہباز شریف حو اس با ختہ ہو کر بہکی بہکی با تیں کر کے عوام کونئے نئے لو لی پا پ دے ر ہے ہیں ،مستقبل تحریک انصا ف ہے اور شریف خاندان عنقر یب جیل میں ہو گا ، تحریک انصا ف عمران خان کی قیا د ت میں ملک سے کر یشن خاتمہ کیلئے اپنا کر دارادا کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :