حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود گردشی قرضے 402ارب روپے ہوگئی: نوشین حامد

ہفتہ 24 جون 2017 18:20

حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود گردشی قرضے 402ارب روپے ہوگئی: نوشین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود گردشی قرضے 402ارب روپے ہوگئے ، ایک طرف حکومت ان قرضوں سے نجات حاصل کرنے کا دعوی کرتی رہی اور دوسری طرف ان قرضوں میں اضافہ ہوتا رہا ، عوام پوچھ رہے ہیں کہ جب حکومت نے اپنے پاور پلانٹ چلا دئیے ہیں تو پھر نجی کمپنیوں سے بجلی کیوں خرید ی جارہی ہے ، ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی کسی بھی شعبہ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے ، نیپر اکا موقف ہے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کررہی ہے ،کئی سرکاری پاور پلانٹ جان بوجھ کر بند کردئیے گئے ہیں اور کئی پاور پلانٹ کو صلاحیت کے مطابق چلا نہیں جارہا ، انہوں نے کہاکہ ہر دور لوٹ مار ہورہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، تحریک انصاف جب حق کی آواز بلند کرتی ہے تو حکمرانوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے ۔