عیدالفطر،لاہور سے پردیسیوں کا انخلاء ہفتے کے روز بھی جاری رہا

ہفتہ 24 جون 2017 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عیدالفطر کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے لاہور سے پردیسیوں کا انخلاء ہفتے کے روز بھی جاری رہا ریلوے اسٹیشن ہو یا لاری اڈا یا پھر نیازی اڈہ یا کوئی ٹرانسپورٹ کا اڈہ، ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی مسافروں کے ساتھ من مانیاں جاری رہیں۔

(جاری ہے)

پردیسیوں نے بھاری کرائے دے کر ٹرینوں اور بسوں کی چھتوں پر سفر کیا اس حوالے سے پردیسیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس وقت کی کمی کی وجہ سے انہیں بلیک میں ٹکٹ پر سفر کرنا پڑ رہا ہے پردیسیوں کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :