علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 34 پروازیں متاثر ہونے سے مسافر سراپا احتجاج بن گئے

ہفتہ 24 جون 2017 18:19

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 34 پروازیں متاثر ہونے سے مسافر سراپا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 34 پروازیں متاثر ہونے سے ان پروازوں کے مسافر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پورا ایئر پورٹ سر پر اٹھا لیا، بتایا گیا ہے کہ طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کی وجہ سے 24 پروازیں منسوخ جبکہ 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ان پروازوں میں سے سعودی عرب جانے والی ایک پرواز کے زائرین عمرہ بھی پرواز خراب ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ پر پھنس گئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مذکورہ پرواز کے متاثرین زائرین عمرہ نے اپنے جسموں پر احرام باندھ رکھا تھا جو کہ وفاقی حکومت اور پی آئی اے کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے، ان کا مطالبہ تھا کہ زائرین عمرہ کو فوری طور پر متبادل پرواز فراہم کی جائے اور انہیں سعودی عرب پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :