محکمہ زراعت کے افسران عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھیں گے ، محمد محمود

ہفتہ 24 جون 2017 18:11

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی ہدایت پر کاٹن زون میںمحکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ و متعلقہ افسران عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔کپاس کی فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ اور دوسرے پیداواری عوامل کے سلسلہ میں کاشتکاروں کی رہنمائی کا عمل عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بلا تعطل جاری رہے گا۔

کیونکہ کپاس ایسی فصل ہے جس کی کسی بھی مرحلہ پردیکھ بھال اور سنبھال کے عمل میں کسی قسم کی سستی یاغفلت پھٹی کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے ۔ لہذا محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے کپاس کی پیسٹ سکائوٹنگ ودیگر پیدواری عوامل کے بارے میںاپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ اس سلسلہ میں کپاس کے کاشتکاروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران فیلڈ عملہ کی خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنی فصل کا خود بھی باقاعدگی سے معائنہ جاری رکھیں کاٹن زون میں ڈائریکٹر جنرل زراعت( توسیع و اڈاپٹیو ریسرچ)پنجاب سید ظفر یاب حیدر نقوی 24تا 27جون کے دوران مختلف اضلاع کے دورے کریں گے اسی دوران وہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ فیلڈ عملہ کی جاری سرگرمیوں کی نگرانی بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے کاٹن زون میں دورہ کا شیڈول تمام متعلقہ ڈویثرنل ڈائریکٹرز ، ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات ملتان کو موصول ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :