ڈپٹی کمشنر کابا دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ہفتہ 24 جون 2017 18:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سیدنے منڈی میں صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا۔