شہدادپور،عیدالفطرپر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے جائینگے

عیدالفطر پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئیخصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

ہفتہ 24 جون 2017 18:06

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عیدالفطرپر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے جائینگے۔ دوہزارایک سو پچاس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے ایس ایس پی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع سانگھڑ میں عیدالفطر پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے دو ہزار ایک سو پچاس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے اس سلسلے میں ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے آن لائن سے رابطہ پر کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ہم اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ اور مکمل طور پر تیار ہیں صوبائی حکومت اور آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق حالیہ واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسڑکٹ پولیس سانگھڑ نے عیدالفطر کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے عیدالفطر پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائینگے نماز عید کے اجتماعات , مساجد امام بارگاہوں , مارکیٹوں, اور رش والے مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات ہونگے تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں بلا توقف گشت کرکے سیکیورٹی چیک کرتے رہینگے اسنیپ چیکنگ کی جائیگی۔

#

متعلقہ عنوان :