خیرپورمیں عیدالفطرکے بعدسیاسی ہلچل کاآغاز

سے زائد پی پی ارکان ،عہدیدارمسلم لیگ ن میں شمولیت کریں گے

ہفتہ 24 جون 2017 18:06

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء)خیرپورمیں عیدالفطرکے بعدسیاسی ہلچل کاآغاز30سے زائد پیپلزپارٹی کے اہم ارکان ،عہدیدارمسلم لیگ ن میں شمولیت کریں گے یہ بات مسلم لیگ ن خیرپورکے رہنمائوںنصیرڈہتھو،درشن لعل نے مسلم لیگ ن ہائوس خیرپورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ میں جوٹارگٹ دیاگیاتھااس کوحاصل کرنے میں ناکام گئی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنماء اپنی قیادت سے ناراض دیکھائی دے رہے ہیںجس کی وجہ یہ ہے کہ پنجاب میں پیلپزپارٹی کے لوگ دیگرجماعتوںمیں شامل ہورہے ہیںجبکہ سندھ خیرپورمیں عیدالفطرکے بعدپیپلزپارٹی میں میں اکھاڑپچھاڑہونے والی ہے 30سے زائد کارکنوںاوراہم رہنمائوںنے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ قائم کرلیاہے